ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 31, 2024 9:36 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ کواڈ، بھارت-بحر الکاہل خطے میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک اہم قوت ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ Quad، بھارت – بحرالکاہل خطے میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک اہم قوت ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے، آسٹریلیا کی وزیر خارجہ Penny Wong، جاپان کے وزیر خارجہ Takeshi Iwaya اور امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کے ساتھ مل کر خطے کی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کو دوہرایا ہے۔
Quad کے 20 سال پورے ہونے کے موقع پر Quad وزرائے خارجہ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شروع کیا گیا تھا، وہ اب پوری طرح شراکت داری میں بدل گیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب Quad ممالک بھارت – بحرالکاہل میں مل کر کام کررہے ہیں۔
بیان میں پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ اِن چیلنجوں کا تعلق آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام، کینسر اور وبائی بیماریوں سے نمٹنے سے لے کر معیاری بنیادی ڈھانچے، دہشت گردی کی روک تھام کی کوششوں اور سائبر سکیورٹی تک کے معاملات شامل ہیں۔