وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل رات شمالی آئرلینڈ میں Belfast میں بھارت کے قونصل خانے کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اِس قونصل خانے کے کھل جانے سے بھارتی افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ Belfast میں قونصل خانے سے تعلیم، تجارت، کاروبار اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید دو طرفہ تعاون کے امکانات کا پتہ لگایا جاسکے گا۔ وزیر خارجہ نے Belfast میں شمالی آئرلینڈ کی اوّل نائب منسٹر Emma Little Pengelly اور جونیئر منسٹر Aisling Reilly سے بات چیت کی۔ انہوں نے شمالی آئرلینڈ میں خاص طور پر مال کی تیاری، ہنر مندی، سائبر اور تکنیکی شعبوں میں بھارت کا تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہئ خیال کیا۔ x
Site Admin | March 8, 2025 2:51 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل رات شمالی آئرلینڈ میں Belfast میں بھارت کے قونصل خانے کا افتتاح کیا