November 13, 2025 9:44 AM | Jaishankar G-7 FMM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کناڈا کے شہر Niagara میں توانائی کی یقینی فراہمی اور اہم معدنیات سے متعلق رابطہ اجلاس کے موضوع پر G7 کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کناڈا کے شہر Niagara میں توانائی کی یقینی فراہمی اور اہم معدنیات سے متعلق رابطہ اجلاس کے موضوع پر G7 کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقعے پر ڈاکٹر جے شنکر نے بھارت کا نقطہئ نظر سامنے رکھا اور انحصاری کو دور کرنے اور مضبوط نظام قائم کرنے کی ضرورت اُجاگر کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اور زیادہ بین الاقوامی اشتراک، آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور بھارت، اس سلسلے میں بین الاقوامی ساجھے داروں کے ساتھ تعمیری انداز سے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے عالمی سپلائی نظام میں مارکیٹ کی رکاوٹوں اور غیر یقینی کی کیفیت کا بھی تذکرہ کیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر جے شنکر نے وزراء خارجہ کی ایک اور میٹنگ میں شرکت کی، جو بحری سکیورٹی اور خوشحالی سے متعلق تھی۔ اس میں انہوں نے مہا ساگر، بھارت-بحرالکاہل اشتراک اور بندرگاہوں کے سرکردہ رول والی ترقی کے ذریعے بحری سکیورٹی کے تئیں بھارت کے موقف کو اُجاگر کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔