وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل کہا ہے کہ اس مہینے کے شروع میں وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکہ کا دورہ انتہائی سود مند رہا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان خیالات کافی ملتے جلتے تھے اور بات چیت کافی خوش گوار رہی۔ جناب مودی نے 12 اور 13 فروری کو امریکہ کا سرکاری دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے وسیع تر باہمی امور پر تبادلہئ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ وزیر اعظم مودی ایک زبردست قوم پرست رہنما ہیں اور وزیر خارجہ نے کہا کہ جناب ٹرمپ اور جناب مودی دونوں ہی قوم پرست ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں رہنماء اپنے اپنے ملکوں کے بارے میں ایک سوچ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے مل کر کام کرتے رہیں گے۔×