July 14, 2025 2:38 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس  جے شنکر نے پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں بھارت اور چین کے درمیان خیالات اور نقطہ نظر کے کھلے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس  جے شنکر نے پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں بھارت اور چین کے درمیان خیالات اور نقطہ نظر کے کھلے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے آج پیجنگ میں چین کے نائب صدرHan Zheng  سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری سے باہمی فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر شی جن پنگ کے درمیان گزشتہ اکتوبر میں Kazan میں ہونے والی ملاقات کے بعد بھارت اور چین کے دو طرفہ تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ وزیر موصوف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اِس دورے کے دوران اُن کے تبادلہ خیال سے مثبت رجحان کا سلسلہ جاری رہے گا۔

S-B S. Jaishankar

ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ کیلاش مانسروور یاترا کی بحالی کو بھارت میں وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) میں چین کی  کامیاب صدارت کی حمایت کرتا ہے۔ وہ چین کے شہر Tianjin میں کل منعقد ہونے والے SCO کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دو روزہ دورے پر ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔