وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج بیچنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO ارکان کے ساتھ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب جے شنکر نے کہا کہ انھوں نے بھارت اور چین کے درمیان باہمی تعلقات میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں چین کے صدر کو تفصیل بتائی کیا۔ میٹنگ کے دوران انھوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ ڈاکٹر جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی آج Tianjin شہر میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچے ہیں۔ انہوں نے کَل بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب Wang Yi سے ملاقات کی۔ وزیرِ موصوف نے ایک دوسرے کے ملک میں بہنے والے دریاؤں سے متعلق اشتراک کی ضرورت اجاگر کی۔ x
Site Admin | July 15, 2025 2:41 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیچنگ میں SCO کے دیگر ممبران کے ساتھ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر جے شنکر آجTianjin شہر میں گروپ کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے