وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیرس میں بھارت اور فرانس کے باصلاحیت نوجوانوں کے پروگرام کے شرکاء کے ساتھ گفتگو کی، جس کا اہتمام بھارت اور فرانس کے تجارت اور صنعت کے ایوان نے کیا تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے بتایا کہ انھوں نے دنیا کے مختلف ملکوں میں جاری بڑی تبدیلیوں اور اِس ضمن میں بھارت-فرانس اشتراک کی اہمیت پر تبادلہئ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی اور بھارت کی ترقی کیلئے اُن کی حمایت کو سراہا۔ڈاکٹر جے شنکر پیرس میں فرانس کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب Jean Noel Barrot کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر جے شنکر Luxembourg جائیں گے۔