وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سختی سے مذمت اور دہشت گردی کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے میں تعاون کیلئے نیدرلینڈس کی ستائش کی ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر کا یہ بیان، اُس وقت سامنے آیا جب انہوں نے کَل Hague میں نیدرلینڈ کے اپنے ہم منصب Caspar Veldkamp سے بات چیت کی۔ وزیر خارجہ، نیدرلینڈس، ڈنمارک اور جرمنی کے 6 روزہ دورے پر ہیں۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے یوروپی یونین کے ساتھ اپنی باہمی شراکت داری اور مصروفیات کو گہرا کرنے پر وسیع تر تبادلہ خیال کیا اور کثیر قطبی دور میں عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسٹریٹجک ماہرین سے بھی ملاقات کی اور بات چیت میں بھارت اور نیندرلینڈس کے درمیان گہری شراکت داری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس سے قبل نیندرلینڈس کیلئے بھارتی سفیر کمار Tuhin اور وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر گیبریلا سینسی نے ڈاکٹر جے شنکر کا خیر مقدم کیا۔×