وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء کے درمیان اس سال ہونے والی یہ تیسری میٹنگ ہے۔ اس سے پہلے دونوں وزراء نے واشنگٹن میں Quad کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے دوران بات چیت کی تھی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے بتایا کہ اس میٹنگ میں دو طرفہ اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں وزراء کے درمیان ترجیحی شعبوں میں پیش رفت کی خاطر پائیدار معاہدوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔×
Site Admin | September 23, 2025 10:02 AM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔