ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 21, 2025 10:12 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیف رَوف سے باہمی تعلقات کے تمام امور پر تبادلۂ خیال کیا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اُن کے روسی ہم منصب سرگئی لیف رَوف نے ماسکو میں آج اپنی میٹنگ کے دوران بھارت-روس باہمی تعلقات کے تمام امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں ڈاکٹر جے شنکر نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت اور روس کے درمیان تعلقات، دوسری جنگِ عظیم کے بعد دنیا کے بڑے ثابت قدمی سے قائم رہنے والے تعلقات میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارضی سیاسی مرکوزیت، قائدین کے روابط اور عوامی جذبات و احساسات، بھارت-روس شراکت داری کو آگے بڑھانے والے اہم عناصر رہے ہیں۔
میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ بھارت، روس کے تیل کا سب سے بڑا خریدار نہیں ہے اور نہ ہی وہ روس کی LNG کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت ایسا ملک بھی نہیں ہے، جس نے 2022 کے بعد روس کے ساتھ کاروبار میں سب سے زیادہ بڑھوتری کی ہو۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ بھارت، امریکہ سے بھی تیل خریدتا ہے اور یہ مقدار بڑھتی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔