وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر اور قطر کے وزیر اعظم اور امور خارجہ کے وزیر محمد بن عبدالرحمن الثانی نے دوحہ میں اپنی میٹنگ کے دوران، مغربی ایشیا کے واقعات پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی، علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں ڈاکٹر جئے شنکر نے قطر کے وزیر اعظم اور قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی سے دوحہ میں اپنی ملاقاتوں پر اظہارِ مسرت کیا۔ انھوں نے کہا کہ تبادلہ خیال میں توانائی، تجارت سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت جامع شراکت داری کے کلیدی پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا۔ امیرِ قطر کے ساتھ میٹنگ میں جناب شنکر نے اُن تک وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور مضبوط تر بھارت-قطر تعلقات کے تئیں عہد کا اعادہ کیا۔
Site Admin | November 16, 2025 9:50 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کو دوہرایا ہے