وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج رائے سینا ڈائیلاگ-2025 میں قومی سلامتی اور کاروباری فیصلوں کے بڑھتے ہوئے امتزاج پر خطاب کیا۔ انہوں نے عالمی اقتصادی حکمت عملیوں میں تبدیلی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کاروباری فیصلے قومی سلامتی کو مد نظر رکھ کر کررہی ہے، جو کہ پہلے نہیں ہوتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کس طرح ممالک اب صرف لاگت کے مؤثر ہونے کے بجائے محفوظ اور قابل بھروسہ شراکت داری کو ترجیح دے رہی ہے۔بھارت کی کاروبار سے متعلق بات چیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت فی الحال یوروپی یونین، برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ تین بڑی کاروباری بات چیت میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت کے بڑے بازار، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔×
Site Admin | March 19, 2025 3:21 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے رائے سینا ڈائیلاگ-2025 میں قومی سلامتی اور کاروباری فیصلوں کے بڑھتے ہوئے امتزاج پر خطاب کیا