وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہشت گردی، اقتصادی عدم استحکام اور آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر ملکوں کے مابین اور زیادہ اشتراک پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیلنج ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور قومی سرحدوں سے بھی آگے تک موجود ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی سیاست کے مسابقتی پہلوؤں پر عبور حاصل کرنے کیلئے اور زیادہ اشتراک پر مبنی حکمت عملی پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے نئی دلّی میں اقوام متحدہ کے لئے اپنے فوجی دستیاب کرانے والے ملکوں کے فوجی سربراہوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے سبھی معاشروں اور لوگوں کے لئے انصاف، عظمت و وقار، موقعوں اور خوشحالی کی لگاتار وکالت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت قیام امن کے عمل کو تہذیبی اقدار اور دنیا کو ایک کنبے کے نظریے سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کثیر ملکی نظام اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے بھروسے کو بھی اجاگر کیا۔
SB – S Jaishankar
وزیرِ موصوف نے بدلتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال، عالمی امور میں پیچیدگیوں اور تنازعات کی نوعیت کو بھی اجاگر کیا کیونکہ اِن سب عوامل کے سبب قیامِ امن کی زیادہ ضرورت درکار ہے۔ انہوں نے قیامِ امن اہلکاروں کی اپنی سلامتی کو یقینی بنانے اور مشن انجام دینے کیلئے مختلف طرح کے خطرات سے نمٹنے کی خاطر انہیں پوری طرح لیس کئے جانے کی ضرورت کو بھی نمایاں کیا۔ x