وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج پیرس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میخاں سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دورِ حاضر کے عالمی واقعات و حالات اور دفاعی شراکت داری سے متعلق مثبت جذبات پر اُن کے نظریات کی گہری ستائش کی۔ وزیر خارجہ نے فرانس کی، سفیروں کی کانفرنس سے بھی خطاب کیا جہاں تجارت، مالیات، ٹیکنالوجی، توانائی، وسائل اور کنکٹوٹی کی وجہ سے ہونے والی تبدیلی کو اجاگر کیا۔
انھوں نے کثیر قطبی اور دفاعی خود مختاری کو فروغ دینے میں، بھارت – فرانس شراکت داری کی اہمیت سے متعلق بھی اظہارِ خیال کیا۔