وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے برطانیہ کے وزیر اعظم Kier Starmer سے لندن کے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملاقات کی اور باہمی اقتصادی تعاون اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے پر بات چیت کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے برطانیہ کے وزیر اعظم Kier Starmer سے لندن کے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملاقات کی اور باہمی اقتصادی تعاون اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے پر بات چیت کی۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ڈاکٹر جے شنکر نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے جناب Starmer کو نیک خواہشات پیش کیں۔ جناب جے شنکر نے مزید کہا کہ جناب Starmer نے یوکرین تنازعے پر برطانیہ کا موقف پیش کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے بعد میں اپنے برطانوی ہم منصب اور وزیر خارجہ David Lammy سے بھی ملاقات کی اور مزید بات چیت کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے جناب Lammy کے ساتھ بھارت کے Chevening اسکالرس سے بھی ملاقات کی۔ جناب جے شنکر نے کہا کہ یہ ہماری ذہانت اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلے کی نشانی ہے اور یقینا یہ اسکالرس، بھارت-برطانیہ تعلقات کے بڑے حامی ہیں۔

اِس سے پہلے جناب جے شنکر نے برطانیہ کی وزیر داخلہ Yvette Cooper سے ملاقات کی اور ذہین افراد کی ایک دوسرے کے ملکوں میں آمدورفت، عوام سے عوام کے درمیان رابطوں، انتہا پسندی اور انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے مشترکہ طریقوں پر بات چیت کی۔

کاروبار اور تجارت کے وزیرJanathan Raynolds کے ساتھ اپنی ملاقات میں ڈاکٹر جے شنکر نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارت سے متعلق سمجھوتے پر، اب تک کی پیش رفت کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔