December 19, 2025 9:53 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلی میں نیدرلینڈ کے اپنے ہم منصب David Van Weel سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلی میں نیدرلینڈ کے اپنے ہم منصب David Van Weel سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پر بھیجے گئے ایک پیغام میں ڈاکٹر جے شنگر نے کہا کہ دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے مابین تجارت، دفاع، جہازرانی، پانی، زراعت، صحت اور تمدن کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے سیمی کنڈکٹرس، ذہانت کی نقل و حرکت اور قابل تجدید توانائی سے متعلق نئے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں وزراء نے کثیر رخی تعاون اور دونوں ممالک سے متعلق عالمی معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے مزید کہا کہ بھارت یوروپی یونین کے بیچ قریبی تعلقات اور آزاد تجارتی معاہدے FTA کی تکمیل کے لیے نیدرلینڈ کی حمایت کی قدر کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔