December 23, 2025 9:40 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج سہ پہر سری لنکا کے وزیر خارجہ Vijita Herath سے ملاقات کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج سہ پہر سری لنکا کے وزیر خارجہ Vijita Herath سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سری لنکا کے وزیر صحت Nalinda Jay، محنت کے وزیر اور نائب وزیرِ خزانہ Anil Jayantha کے علاوہ نائب وزیرِ سیاحت Ruwan Ranasinghe بھی موجود تھے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے سمندری طوفان Ditwah کے بعد سری لنکا کی بازآبادکاری اور تعمیر نو کے لیے بھارت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں تعمیر نو پیکیج کے نفاذ اور مزید امدادی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد میں ڈاکٹر جے شنکر نے سری لنکا میں مقیم بھارتی کاروباری برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور سمندری طوفان Ditwah کے دوران امدادی سرگرمیوں میں ان کے رول کی تعریف کی۔
وزیرِ خارجہ نے سری لنکا کے اپوزیشن رہنما Sajith Premadasa سے بھی ملاقات کی اور سمندری طوفان Ditwah کے بعد بھارت کے مجوزہ تعمیر نو پیکیج پر گفتگو کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔