وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ بھارت اور کناڈا کے تعلقات گذشتہ چند مہینوں میں مسلسل بہتر ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک ساجھیداری کو آگے بڑھانے کیلئے ضروری طریقہ کار کو مضبوط اور بحال کرنے کی غرض سے کام کام کر رہے ہیں۔ نئی دلی میں کناڈا کی وزیر خارجہ Anita Anand کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت کا نظریہ مثبت ذہنیت کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے آج کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، سول نیوکلیائی اشتراک، AI اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے ایک مستحکم خاکہ تیار کیا ہے۔x
Site Admin | October 13, 2025 3:23 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ بھارت اور کناڈا کے تعلقات گذشتہ چند مہینوں میں مسلسل بہتر ہو رہے ہیں