وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلی میں رائے سینا مذاکرات 2025- کے موقع پر کیوبا کے نائب وزیراعظم ڈاکٹر Eduardo Martinez Diaz سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انھوں نے ترقیاتی تعاون اور خاص طور پر صحت اور روایتی ادویات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے جارجیا کے اپنے ہم منصب Maka Botchorishvili اور ناروے کے ہم منصب Espen Barth Eide سے بھی ملاقات کی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ انھوں نے TEPA، سمندری معیشت، تعلیمی تعاون کے نفاذ اور یوکرین کے حالات پر تبادلہئ خیال کیا۔
اس دوران جارجیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کئے گئے۔x