وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج ماسکو میں روس کے سرکردہ اسکالروں اور دانشوروں سے بات چیت کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر موصوف نے کہا کہ میٹنگ کے دوران انہوں نے بھارت-روس تعلقات، عصری عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور بھارت کے نقطہئ نظر پر تبادلہئ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر، آج تجارت، معیشت، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی اشتراک سے متعلق بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کے 26 ویں اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت بھی کریں گے۔ وہ ماسکو میں، بھارت-روس کاروباری فورم کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ، روس کے وزیر خارجہ Sergey Lavrov سے بھی ملاقات کریں گے اور علاقائی اور عالمی معاملات پر باہمی ایجنڈے اور مشترکہ نظریے کا جائزہ لیں گے۔ x
Site Admin | August 20, 2025 10:36 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج ماسکو میں روس کے سرکردہ اسکالروں اور دانشوروں سے بات چیت کی
