وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، یوروپ، خاص طور پر فرانس کے ساتھ بھارت کی طرف سے دفاعی سرگرمیوں میں گہرائی لائے جانے کا خاص طور پر ذکر کیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، یوروپ، خاص طور پر فرانس کے ساتھ بھارت کی طرف سے دفاعی سرگرمیوں میں گہرائی لائے جانے کا خاص طور پر ذکر کیا ہے۔ یہ سرگرمیاں گہرے تعلقات اور مشترکہ مفادات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔

فرانس کے شہر Marseilles میں ”رائے سینا میڈیٹیرینئن میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس، یوروپ میں کئی طرح بھارت کا سب سے زیادہ آزمودہ شراکت دار ہے۔

یوروپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے FTA کے بارے میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں کا مقصد اسے ایک سال کے اندر اندر قطعی شکل دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔