ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 12, 2025 10:45 AM | Jaishankar Rubio

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، امریکہ کی طرف سے تہور رعنا کی حوالگی کو، 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کی راہ میں ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق، بھارت اور امریکہ کے درمیان تعاون کو سراہا ہے۔ تہور حسین رعنا کی حوالگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر، امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ یقینا یہ، حملوں کے متاثرین کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔   تہور حسین رعنا، ممبئی کے 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے کے معاملے میں ایک اہم شخص ہے۔

جناب رُوبیو نے اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نے تہور رعنا کو، بھارت کے حوالے اس لیے کیا ہے کہ وہ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں اپنا ہاتھ ہونے کے الزامات کا سامنا کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، بھارت کے ساتھ مل کر اُن 166 لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے، جن میں 6 امریکی بھی شامل ہیں، جنہوں نے اِن حملوں میں اپنی جانیں گنوا دی تھیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔