وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر فرانس اور Luxembourg کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کل رات فرانس اور Luxembourg کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے۔ ایک ہفتے کے اپنے اس دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر پیرس میں فرانسیسی قیادت سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب Jean Noel Barrot سے بات چیت کریں گے۔ وہ بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت ہونے والی پیشرفت اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر جے شنکر فرانسیسی سفیروں کی 31 ویں کانفرنس سے مہمانِ اعزازی کے طور پر خطاب بھی کریں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر خارجہ Luxembourg جائیں گے، جہاں وہ Luxembourg  کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ Xavier Bettel اور ملک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ Luxembourg میں مقیم بھارتی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔