وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ بیگم خالدہ ضیاء کی تدفین میں شامل ہونے کیلئے آج صبح ڈھاکہ پہنچے۔ وہ ایک خصوصی پرواز سے آج ڈھاکہ، کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈّے پہنچے، جہاں بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر Pranay وَرما اور بھارتی ہائی کمیشن کے دوسرے اعلیٰ اہلکاروں نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ بیگم خالدہ ضیاء کی تدفین آج دن میں دو بجے کی جائے گی۔ خیال ہے کہ غیر ملکی شخصیات، سیاسی رہنما اور کئی ملکوں کے نمائندے اُن کی تجہیز اور تدفین میں شامل ہوں گے اور سابق وزیراعظم کے آخری دیدار کریں گے۔
Site Admin | December 31, 2025 2:37 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کی تدفین میں شامل ہونے کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں