January 4, 2026 9:44 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج رات دو ملکوں، فرانس اور لگژمبرگ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر آج سے اِس مہینے کی 10 تاریخ تک فرانس اور Luxembourg کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ ڈاکٹر جئے شنکر پیرس میں فرانسیسی قیادت سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب Jean-Noel Barrot کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما بھارت-فرانس کلیدی شراکت داری کے تحت ہونے والی پیشرفت اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر جئے شنکر مہمانِ اعزازی کے طور پر فرانسیسی سفیروں کی 31ویں کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ Luxembourg بھی جائیں گے جہاں وہ Luxembourg کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ Xavier Bettel اور ملک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔