وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج شام یوروپین کمیشن کی صدر Ursula von der Leyen سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ یوروپ کے ساتھ بھارت کے رابطوں کو نئی توانائی بخشنے کے اُن کے نظریات کی ستائش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس دورے کے دوران بھارتی وزراء اور EU College of Commissioners کی وسیع تر شمولیت سے بھارت- یوروپی یونین تعلقات کی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔ محترمہ Leyen، EU College of Commissioners کے بھارت کے پہلے دورے پر آج دوپہر نئی دلّی پہنچی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی، کل یوروپی یونین کی صدر کے ساتھ وفود سطح کی بات چیت کریں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ 27 یوروپی یونین کمشنروں میں سے، 22 بھارت کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ یہ یوروپی کالج آف کمشنرز کا ایک ساتھ بھارت کا اب تک کا پہلا دورہ ہے اور گزشتہ برس میں نئی کالج آف کمشنرز کے ذمے داری سنبھالنے کے بعد ہی بیرون ملک کا پہلا دورہ ہے۔
اِس سے دو طرفہ تعلقات کے مزید مستحکم ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔ بھارت اور یوروپ، 2004 سے کلیدی شراکت دار ہیں اور مختلف شعبوں میں اُن کے رشتوں میں وسعت آئی ہے اور وہ مستحکم ہوئے ہیں۔
Site Admin | February 27, 2025 9:30 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور یوروپین کمیشن کی صدر نے بھارت- یوروپ تعلقات کو فروغ دینے کے طور طریقوں پر غور و خوض کیا