March 3, 2025 2:59 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور بیلجیم کے نائب وزیر اعظم نے نئی دلّی میں مصنوعی ذہانت اور صاف ستھری توانائی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں بیلجیم کے نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ Maxime Prevot کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور انہوں نے بیلجیم کے ساتھ بھارت کے تاریخی رشتوں کو اجاگر کیا۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، صنعت، تعلیم، جدت طرازی اور ثقافت کے شعبوں میں اچھے اور پائیدار تعلقات ہیں۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ وہ سیمی کنڈکٹر، AI اور صاف ستھری توانائی کے شعبوں میں بھی تبادلہئ خیال کررہے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر آج سہ پہر قومی راجدھانی میں بیلجیم کی شہزادی Astrid کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ شہزادی Astrid کَل وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گی۔ وہ بھارت کے سات دن کے دورے پر آئی ہوئی ہیں۔ x