وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل رات امریکہ میں، پنٹاگن کے دفتر میں امریکی وزیر دفاع Pete Hegseth سے ملاقات کی، جس سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ بھارت-امریکہ تعلقات میں، دفاعی تعلقات ایک بنیادی ستون کی اہمیت رکھتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے، بھارت-امریکہ کے درمیان بڑے پیمانے پر دفاعی شراکت داری کے ایک نئے 10 سالہ فریم ورک کے منصوبوں پر بات چیت کی، جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں وزیر اعظم مودی کے امریکہ کے دورے میں اعلان کیا تھا۔
جناب Hegseth نے امریکہ کے دفاعی نظام کے، بھارت کے فوجی نظام کے ساتھ رابطے کا ذکر کیا اور صنعتی تعاون اور مل کر کام کرنے کے عمل کو توسیع دینے پر زور دیا۔
یہ میٹنگ واشنگٹن میں کواڈ وزراء خارجہ کی میٹنگ کے بعد منعقد کی گئی۔×