ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 20, 2025 9:57 AM | Jaishankar Russia

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج ماسکو میں، بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کے 26 ویں اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج ماسکو میں تجارتی، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی اشتراک سے متعلق بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کے 26 ویں اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر بھارت-روس کاروباری فورم کی میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے۔

وہ روس کے تین دن کے سرکاری دورے پر کل شام ماسکو پہنچے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر روس کے وزیر خارجہ  Sergey Lavrov سے بھی ملاقات کریں گے اور باہمی ایجنڈے کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور عالمی امور پر اپنا  نقطہئ نظر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد طویل عرصے سے قائم وقت کی کسوٹی پر کھرے اترنے والے بھارت-روس خصوصی اور مراعات والے کلیدی تعلقات اور ساجھے داری کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

جناب جے شنکر کے اس دورے سے قبل قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال بھی حال ہی میں ماسکو گئے تھے، جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پتن، اوّل نائب وزیر اعظم Manturov اور سلامتی کونسل کے سکریٹری Sergei Shoigu کے ساتھ تبادلہئ خیال کیا تھا۔×