وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج سے امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ کَل سے شروع ہونے والے کواڈ وزراءِ خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کواڈ گروپنگ کا مقصد ایک آزاد اور کھلے بھارت بحرالکاہل کیلئے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھانے کی نئی تجاویز پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس پہلگام حملے کے بعد کواڈ وزراء کی پہلی میٹنگ ہوگی۔ ڈاکٹر جے شنکر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ”دہشت گردی کے سبب انسانی زندگی کو لاحق نقصان“ کے عنوان سے ایک نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ نمائش دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کرے گی، ساتھ ہی عالمی برادری کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو بھی نمایاں کرے گی۔×
Site Admin | June 30, 2025 3:34 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج سے امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔