May 19, 2025 2:48 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج تین ملکوں، نیدرلینڈ، ڈنمارک اور جرمنی کے دورے پر ہیں۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج تین ملکوں، نیدرلینڈ، ڈنمارک اور جرمنی کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کَل اِس 6 روزہ دورے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ تینوں ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اُن کا یہ دورہ اہم یوروپی شراکت داروں کے ساتھ کلیدی تعلقات مستحکم کرنے اور اشتراک بڑھانے کے سلسلے میں جاری بھارت کے سفارتی رابطوں کا ایک حصہ ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔