March 4, 2025 9:18 AM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج برطانیہ اور آئرلینڈ کے چھ دن کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج برطانیہ اور آئرلینڈ کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ بھارت اور برطانیہ کی جامع کلیدی شراکت داری ہے اور دفاع، سکیورٹی، تجارت، معیشت، صحت، تعلیم اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں سمیت وسیع تر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔

برطانیہ کے اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے ہم منصب David Lammy کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور دیگر سرکردہ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ آئرلینڈ کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر آئر لینڈ کے اپنے ہم منصب Simon Harris اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ وہ وہاں آباد بھارتی برادری سے بھی ملیں گے، بھارت اور آئرلینڈ کے مشترکہ جمہور قدروں، ثقافتی رشتوں اور بڑھتے اقتصادی رابطوں پر مبنی دوستانہ دو طرفہ تعلقات ہیں۔