وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج ابوظبی میں رائے سینا مشرقی وسطیٰ کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ وزیر موصوف نے UAE کے اپنے تین روزہ باہمی دورے کے دوران ابوظبی میں واقع بھارتی سفارتخانے کی جانب سے منعقد کی گئی 76ویں یوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جے شنکر نے ایسے وقت میں بھارت اور UAE کے درمیان بڑھتے تال میل پر زور دیا جب پوری دنیا یکسر تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔
بھارت اور متحدہ عرب امارات اپنی شراکت داری کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں مضبوط کر رہے ہیں۔ یہ بات بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفارتخانے کے زیراہتمام 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں کہی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اصل دوستی ایسے موقعے پر ہی پروان چڑھتی ہے انھوں نے اسے بھارت اور UAE اس کی ایک روشن مثال قرار دیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور عمارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان کے مشترکہ نظریہ کے تحت اس شراکت داری نے اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ انھوں نے بھارتی برادری کو اپنے معیارِ زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے تئیں عزم کا یقین دلایا اور متحدہ عرب امارات حکومت کی سرگرم حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔x