ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2025 2:55 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، جرمنی کے وزیر خارجہ Johann David Wadephul کے ساتھ آج نئی دلّی میں بات چیت کر رہے ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، جرمنی کے وزیر خارجہ Johann David Wadephul کے ساتھ آج نئی دلّی میں بات چیت کر رہے ہیں۔ جناب Wadephul بھارت کے 2 روزہ دورے پر ہیں اور وہ بینگلورو کا دورہ کرنے کے بعد کَل رات قومی راجدھانی پہنچے ہیں۔ اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر جے شنکر نے یوروپی یونین کے ساتھ بھارت کے رابطوں کو مضبوط کرنے اور آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت میں جرمنی سے تعاون دینے کو کہا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں ایک باہمی تعاون پر تفصیلی بات چیت کے لیے پُر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور جرمنی اپنی اہم شراکت داری کے 25 سال، سائنسی تعاون کے 50 سال اور ثقافتی تعلقات کے تقریباً 60 سال کی یاد منا رہے ہیں۔