September 27, 2025 9:45 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، برازیل کے وزیر خارجہ Mauro Vieira اور جنوبی افریقہ کی خواتین، نوجوانوں اور معذور افراد کے امور کے محکمے کی وزیر Sindisliwe Chikunga نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ایک میٹنگ کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، برازیل کے وزیر خارجہ Mauro Vieira اور جنوبی افریقہ کی خواتین، نوجوانوں اور معذور افراد کے امور کے محکمے کی وزیر Sindisliwe Chikunga نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ایک میٹنگ کی۔ 13 ویں IBSA سہ فریقی وزارتی کمیشن کی میٹنگ کے بعد میڈیا کو دیئے گئے بیان میں وزراء نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں بے قصور شہریوں کی وحشیانہ ہلاکتوں کی شدید مذمت کی۔ وزراء نے بین الاقوامی معیارات کے مطابق مالیاتی انٹلیجنس کے قانونی اور مؤثر تبادلے کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔ وزراء نے اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل القاعدہ، ISIS، لشکر طیبہ، جیشِ محمد اور دیگر دہشت گرد گروپ سمیت تمام دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں اور اُن کی پشت پناہی کرنے والے ملکوں کے خلاف اجتماعی کارروائی کرنے پر زور دیا۔وزراء نے اِس بات کا بھی اعادہ کیا کہ IBSA کو ایشیا، جنوبی امریکہ اور افریقہ کی تین بڑی تکثیری، کثیر ثقافتی اور کثیر نسلی جمہوریتوں بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے درمیان عالمی امور پر رابطے کو فروغ دینے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔