July 15, 2025 9:33 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے SCO سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی پر بالکل بھی برداشت نہ کرنے کا موقف اختیار کرے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے زور دیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم SCO کو اپنے قیام کے مقاصد کے تئیں صادق رہنا چاہئے اور دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی کے معاملے میں بالکل بھی برداشت نہ کرنے کا موقف اختیار کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے آج شام چین کے Tianjin میں SCO کے وزراء خارجہ کی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو زک پہنچانے کیلئے سوچ سمجھ کر کیا گیا حملہ تھا، جس کا مقصد مذہبی تفریق پیدا کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اِس واقعے کی مذمت کی اور دہشت گردی کے اِس قابل مذمت واقعے کے قصورواروں، اس کی سازش رچنے والوں، اس میں مالی اعانت کرنے والوں اور اِسے شہہ دینے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔
عالمی نظام میں موجودہ بے ترتیبی کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ اقتصادی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے SCO میں مختلف شعبوں میں متعدد اقدامات کئے ہیں، جن میں اسٹارٹ اپ اور اختراع سے لے کر روایتی طریقہ علاج اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ SCO کے ساتھ اشتراک کو مستحکم کرنے کی خاطر تجارت، سرمایہ کاری اور تبادلوں میں اضافہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ کوری ڈور کے فروغ پر بھی زور دیا۔
اس میٹنگ کے موقع پر وزیر خارجہ نے روس اور ایران کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باہمی بات چیت کی۔ اس سے قبل دن میں ڈاکٹر جئے شنکر نے بیجنگ میں SCO کے ساتھی ممبران کے ہمراہ چینی صدر Xi Jinping سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ SCO کی وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے کَل چین پہنچے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔