December 16, 2025 9:28 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے یروشلم میں اسرائیل کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی کا اعادہ کیا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آسٹریلیا کے سڈنی میں Bondi Beach پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کی یہ کہتے ہوئے مذمت کی ہے کہ بھارت اور اسرائیل نے دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے آج یروشلم میں اسرائیل کے اپنے ہم منصب Gideon Sa’ar کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے Hanukkah تقریبات کے دوران دہشت گردانہ حملے میں مختلف انسانی زندگیوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ بھارت اور اسرائیل کو ایک دوسرے کا شراکت دار قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی شراکت داری میں گذشتہ دہائی میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔وزیر خارجہ نے غزہ امن منصوبے کیلئے بھارت کی مدد کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ ایک دیرپا اور پائیدار حل کی راہ ہموار کرے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔