December 4, 2025 9:31 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ حکومت بیرونِ ملک مقیم بھارتی باشندوں کے تحفظ، سلامتی اور بہبود کو اوّلین ترجیح دیتی ہے اور غیرقانونی امیگریشن اور انسانوں کی ناجائز تجارت پر نظر رکھنے کیلئے امریکی حکام کے ساتھ مصروف رہتی ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ حکومت بیرونِ ملک مقیم بھارتی باشندوں کے تحفظ، سلامتی اور بہبود کو اوّلین ترجیح دیتی ہے اور غیرقانونی امیگریشن اور انسانوں کی ناجائز تجارت پر نظر رکھنے کیلئے امریکی حکام کے ساتھ مصروف رہتی ہے۔ وہ آج راجیہ سبھا میں ذیلی سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت، امریکہ کے ساتھ بھارتی باشندوں کو واپس بھیجنے سے تعلق رکھنے والے تمام معاملات پر قریبی تعاون سے کام کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو اس طرح واپس بھیجنا، ان کی بھارتی قومیت کی واضح طور پر تصدیق سے تعلق رکھتا ہے۔ انھوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ 2009 سے اب تک مجموعی طور پر 18 ہزار 822 بھارتی باشندوں کو واپس بھارت بھیجا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔