وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں جنگی ہتھیاروں کی نوعیت میں بنیادی طور پر یکسر تبدیلی آئی ہے، جو نئے دور کی، بغیر رابطے والی جنگوں کا ایک اشارہ ہے، جس کی تشکیل جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ بات آج شام نئی دلّی میں کوٹِلّیا اقتصادی کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی۔ اس پیچیدہ ماحول میں بھارت کی پوزیشن کے بارے میں ڈاکٹر جئے شنکر نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی طاقت اندرونی صلاحیت کی تعمیر میں پنہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کا طریق کار، زیادہ سے زیادہ تعلقات کو، کسی کیلئے مخصوص بنائے بغیر، فائدے مند بنائے رکھنا ہے، جس سے بہت سے عالمی شراکت داروں کے تعمیری انداز میں سرگرم رہتے ہوئے دفاعی خودمختاری کی یقین دہانی ہو۔بھارت-امریکہ تعلقات کے بارے میں انھوں نے زور دے کر کہا کہ وہ جاری تجارتی معاملات کے حل کیلئے امریکہ کے ساتھ بات چیت میں سرگرم ہے۔
Site Admin | October 5, 2025 9:49 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں جنگی ہتھیاروں کی نوعیت میں بنیادی طور پر یکسر تبدیلی آئی ہے