ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 23, 2025 9:41 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے تجارتی اداروں کے درمیان مذاکرات اب بھی جاری ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے تجارتی اداروں کے درمیان مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سرکار نے ملک کے کسانوں اور چھوٹے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرنے کا تہیہ کر رکھاہے۔ ڈاکٹر ایس جئے شنکر آج نئی دلّی میں ET ورلڈ لیڈرس فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں اپنی حدود کے بارے میں واضح موقف اختیار کر رکھا ہے اور وہ کوئی بھی فیصلہ اپنے قومی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرے گا۔
تیل کی درآمدات اور پابندیوں کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اِسے تیل کے ایک مسئلے کے طور پر پیش کیا گیا لیکن اِس کا اطلاق اب بھی سب سے زیادہ تیل درآمد کرنے والے ملک چین پر نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ بھارت کو نشانہ بنانے کیلئے جن دلائل کا استعمال کیا گیا، اُنھیں چین پر لاگو نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے بھارت کی کلیدی خود مختاری پر یہ کہتے ہوئے زور دیا کہ فیصلے قومی مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ سرکار خود کفالت یا آتم نربھرتا پر خاص زور دے رہی ہے۔ بھارت-پاکستان تعلقات کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ1970 کی دہائی سے ثالثی کے معاملے پر اب اِس بات کو 50سال سے زیادہ ہوگئے ہیں کہ ملک میں اِس بارے میں قومی اتفاق رائے موجود ہے کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں ثالثی کو قبول نہیں کرتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔