عالمی جنوب کی خواتین قیام امن فورس کیلئے کانفرنس میں شرکت کرنے والے ایک گروپ نے آج نئی دلّی کے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ قیام امن کے کسی مشن میں خواتین کی موجودگی اسے مزید متنوع اور شمولیاتی بناتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین قیام امن کی فورس صنف پر مبنی تشدد پر توجہ دینے کیلئے، اعتماد قائم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے کیلئے بہتر طور پر لیس ہے۔ صدر جمہوریہ نے اقوام متحدہ کے قیام امن میں بھارت کے تعاون کی قابل فخر تاریخ کی یاد دہانی کرائی، جس میں پچاس سے زیادہ اقوم متحدہ کے قیام امن مشنوں میں دو لاکھ 90 ہزار سے زیادہ بھارت کی قیام امن فورس نے خدمات انجام دی ہیں۔
خواتین قیام امن فورس کی ارکان نئی دلّی میں ”قیام امن میں خواتین: عالمی جنوب کا ایک نظریہ“ کے موضوع کے تحت ہونے والی اوّلین کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے نئی دلّی میں ہیں۔ اس سے قبل وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قیام امن کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر شنکر نے کہا کہ بھارت کا اعتقاد ہے کہ قیام امن، عالمی امن میں ایک انتہائی اہم کردار رکھتا ہے۔ انھوں نے اعادہ کیا کہ بھارت عالمی قیام امن کی کاوشوں میں نمایاں طور پر تعاون کرتا رہے گا۔
Site Admin | February 24, 2025 9:37 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قیام امن کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ تعاون فراہم کرنے والا ہے