January 22, 2026 9:51 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے لچکدار سپلائی چین کے ذریعے عالمی معیشت کو خطرے سے باہر نکالنے کیلئے مضبوط تر بھارت-یوروپی یونین تعلقات پر زور دیا ہے

آج وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ بھارت-یوروپی یونین تجارت، موبیلٹی اور سلامتی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری کے ذریعے پائیدار سپلائی Chains اور عالمی نظام کو مستحکم کریں گے اور مضبوط باہمی تعاون پر مشتمل بھارت-یوروپی یونین تعلقات عالمی معیشت کو درپیش خطرات کو دور کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔ نئی دِلی میں یوروپی یونین کے سفیروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر موجودہ دور میں دنیا میں ہورہے اُتار چڑھاؤ اور عدم استحکام کو نیا معمول قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کے معاملے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد دینے اور قومی آفات سے راحت رسانی HADR، Piracy کی روک تھام سے متعلق کارروائیاں اور ترقیاتی پروجیکٹوں جیسے عوامی مفاد کی خدمات فراہم کرکے بین الاقوامی برادری کو امن و اطمینان فراہم کریں گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ یوروپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا اور یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyan کی یوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت کیلئے آمد کے منتظر ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔