اوّلین BIMSTEC روایتی موسیقی کا فیسٹیول آج شام نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا کہ موسیقی ملکوں کے درمیان ایک پُل کے طور پر کام کرتی ہے اور یہ ملکوں کیلئے اپنے ورثے اور شناخت کو ظاہر کرنے کا بھی ایک پُراثر وسیلہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ عزت کمانے اور معاشروں کی حرمت کو یقینی بنانا بھی ثقافتی وسیلے کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جناب جئے شنکر نے زور دے کر کہا کہ موسیقی کو معاشرے کی روح سمجھا جاتا ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، میانما، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے کلاکاروں نے موسیقی کی شام میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔