December 6, 2025 9:49 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے زور دے کر کہا ہے کہ کوئی بھی ملک یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھارت کو دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کس طرح کے رکھنے چاہئیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک بھارت سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ اُسے دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کس طرح کے رکھنے چاہئیں۔ آج نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جئے شنکر نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ جغرافیائی سیاسی حالات میں بھارت کو اپنی پسند اور ناپسند کی آزادی ہے اور اُسے کلیدی خودمختاری حاصل ہے۔ انھوں نے اِس بات کو مسترد کردیا کہ روس کے صدر ولادیمیر پُتن کے دورے سے امریکہ کے ساتھ بھارت کے تعلقات پر کسی طرح کا کوئی منفی اثر پڑے گا یا آزاد تجارت کے سمجھوتے میں کوئی رکاوٹ آئے گی۔ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ رابطوں یا مذاکرات کا کوئی فقدان نہیں ہے۔ بھارت کی جغرافیائی اور سیاسی اُمنگوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو لگاتار بلندی حاصل کر رہا ہے اور جس کے اور بھی زیادہ اہم مقام پر پہنچنے کی امید ہے تو یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ سبھی طرح کے کلیدی تعلقات مستحکم رہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اپنی ناوابستہ پالیسی کے عین مطابق جتنا ممکن ہوسکے، زیادہ سے زیادہ ملکوں کے ساتھ اشتراک برقرار رکھنے اور اپنی پوزیشن کو اور زیادہ مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔