July 14, 2025 9:52 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے اور باہمی تعلقات میں مثبت پیشرفت کی ستائش کی ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے سرحدپار دریائوں پر تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، جس میں چین کی طرف سے ہائیڈرولوجیکل یعنی پانی سے متعلق اعداد وشمار کی فراہمی کی دوبارہ شروعات شامل ہے۔ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب اور وزیر خارجہ Wang Yi کے ساتھ ایک باہمی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران، انھوں نے اقتصادی تعاون سے متعلق رکاوٹی تجارتی اقدامات اور دوسرے رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا۔ وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات میں ترقی کیلئے سرحد پر امن اور خوشحالی کے مثبت اثر کو اجاگر کیا اور تنائو کو کم کرنے اور سرحد کے انتظام وانصرام سے متعلق جاری کوششوں کی حمایت کی۔
ڈاکٹر جئے شنکر نے کیلاش مانسرور یاترا دوبارہ شروع کرنے میں چین کے تعاون کی ستائش کی۔ دونوں ملکوں نے عوام سے عوام کے تبادلے کیلئے مزید اقدامات کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس میں ایک دوسرے کے ملک کا سفر اور براہِ راست فلائٹ کنکٹی ویٹی شامل ہے۔
بیجنگ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران، افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ بھارت-چین تعلقات ایک مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔