وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج بتایا ہے کہ بھارت، یونیسکو کے کئی وراثتی مقامات کا حامل تو ہے ہی، اِس نے خود بھی دنیا بھر میں وراثتی مقامات کے تحفظ کے کئی پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔ نئی دلّی میں غیر مرئی ثقافتی وراثت کی حفاظت کیلئے بین حکومتی کمیٹی کے 20ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اِس غیر مرئی ورثے کے تحفظ کی ملک کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ روایات، زبانیں اور تہوار، ثقافت کا سب سے زیادہ جمہوری پہلو ہے، کیونکہ سبھی لوگ اِس کو اہمیت دیتے ہیں، بہت سے لوگ اِن کی حفاظت کرتے ہیں اور ہر ایک نسل اِنھیں تقویت بخشتی ہے۔ جناب شنکر نے حیدرآباد اور لکھنؤ شہروں پر خوشی کا بھی اظہار کیا کہ اِنھیں کھانے پینے کی لذیذ اشیا کے یونیسکو شہر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے یونیسکو کو غیر مروئی ورثوں کے تحفظ پر بھی سراہا۔
Site Admin | December 7, 2025 9:43 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج بتایا ہے کہ بھارت، یونیسکو کے کئی وراثتی مقامات کا حامل تو ہے ہی، اِس نے خود بھی دنیا بھر میں وراثتی مقامات کے تحفظ کے کئی پروجیکٹ شروع کئے ہیں