ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 19, 2025 9:53 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے نیدرلینڈس پہنچ گئے ہیں

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج صبح نیدر لینڈس میں ہیگ کے مقام پر اسٹریٹیجک ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اُن کا ماہرین کے ساتھ خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال ہوا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انہوں نے اِس بات پر بات چیت کی کہ بھارت، نیدر لینڈس اور یوروپی یونین کو کثیر قطبی اور اہمیت کے حامل خود مختاری کے اِس دور میں کیوں زیادہ گہرائی کے ساتھ منسلک ہونا چاہیئے۔ وزیرِ خارجہ نیدر لینڈس، ڈنمارک اور جرمنی تین ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں ہیگ پہنچ گئے ہیں۔ خارجی امور کی وزارت MEA نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اپنے دورے کے دوران تینوں ملکوں کی لیڈر شپ سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔