وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت-بحرالکاہل خطے میں کلیدی استحکام کو وسعت دینے میں بھارت اور جاپان کے درمیان شراکت داری کا اہم رول ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں آٹھویں بھارت-جاپان، بھارت – بحرالکاہل فورم سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ گذشتہ کچھ دہائیوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ساجھیداری مضبوط ہوئی ہے اور اب پہلے سے کہیں زیادہ اِس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت – جاپان ساجھیداری میں، صلاحیت سازی کو بروئے کار لانے، سپلائی نظام کو مستحکم بنانے اور Artificial Inteligence، سیمی کنڈکٹرس، اہم معدنیات، ماحولیات کیلئے سازگار توانائی اور خلاء کے شعبے میں سرمایہ لگانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دو بڑی جمہوریت اور وسیع ساحلی خطے والے ملک ہونے کے ناطے بھارت – بحرالکاہل خطے کے تئیں بھارت اور جاپان پر اور زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔