وزیر خارجہ ڈاکر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت غزہ امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے، جس سے دیرپا حل کی راہ ہموار ہوگی۔ انھوں نے نئی دلی میں اسرائیل کے وزیر خارجہ Gideon Sa’ar کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ بھارت، غزہ امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اِس سے پائیدار اور دیرپا حل کی راہ ہموار ہوگی۔ نئی دلّی میں اسرائیل کے وزیر خارجہ Gideon Sa’ar کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران اپنے افتتاحی خطاب میں وزیرِ موصوف نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں کو دہشت گردی کے خاص چیلنج کا سامنا ہے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک ایک ساتھ مل کر کام کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں برداشت نہ کیا جائے۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ اور وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ڈاکٹر جے شنکر نے مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان اہم نوعیت کی ساجھیداری ہے اور دونوں ممالک وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حالیہ وقت میں بھارت میں بہت سی نئی صلاحیتیں پیدا کی ہیں، خاص طور سے ریل، سڑک، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے، قابلِ تجدید توانائی اور صحت کے شعبوں میں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اگلے سال فروری میں AI Impact Summit میں اسرائیل کی موجودگی کا منتظر ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔