November 14, 2025 9:55 PM

printer

وزیر خارجہ جئے شنکر نے کنیڈا میں جی-7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کی اور دنیا کے کئی وزرائے خارجہ سے ملاقات کی

وزیر خارجہ جئے شنکر نے کنیڈا میں جی-7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کی اور دنیا کے کئی وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ جناب جئے شنکر نے کنیڈا کے اپنے ہم منصب انیتا آنند سے ملاقات کی اور اُن سے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کیلئے نئے رول میپ 2025 پر عمل آوری میں پیشرفت کی تحسین کرتے ہیں۔ انھوں نے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا بات چیت میں تجارت اور سپلائی چین پر توجہ کی گئی۔ یوکرین تنازع، مشرقِ وسطیٰ اور مغربی ایشیا کی صورتحال اور بھارت-بحرالکاہل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں نے امریکہ کے خارجہ سکریٹری Yvette Cooper اور سعودی عربیہ کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، برازیل کے Mauro Vieira اور میکسکو کے Juan Ramon اور جنوبی افریقہ کے Ronald Lamola کے ساتھ باہمی تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔